رانا ثناءاللہ

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا، میں اس بات پر کلیئر ہوں کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج کے خلاف مہم سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا ہے۔ چند دن شہباز گل ان کے حوالے کردیں تو وہ بالکل تندرست ہو کر عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس کے پاس شہباز گل ڈیڑھ دن رہے، مکمل ذمے داری سے کہتا ہوں کہ وہ بالکل ٹھیک تھے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے جس طرح پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، خاتون جج کا نام لے کر پکارا اور دھمکی دی، اس پر کارروائی ہوسکتی ہے۔ عمران خان پر جن دفعات کے تحت مقدمہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رائے کی تائید کے لیے کابینہ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف عمران خان بلکہ ان کے حواریوں کے خلاف مقدمہ درج کریں بلکہ ان کو گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے