خرم دستگیر

وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر کے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن اور بھرپور امداد فراہم کررہی ہے، ریلیف اور بحالی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن میں سیلاب متاثرین کی بستی قائم کی ہے، این ٹی ڈی سی سکھر اور پشاور کمپنی نے ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کردی ہے جبکہ کے پی میں منڈا، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنز کی رپئیر کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں دادو، خیر پور، ناتھن میں بجلی کی مکمل بحالی نہیں ہوسکی، نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ میڈیا میں نیٹ میٹرنگ اور سولر پالیسی کو اکٹھا کیا جارہا ہے جبکہ نیپرا نے اس حوالے سے پریس ریلیز بھی جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگے فیول سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع کردیا ہے، جوہری توانائی کے پلانٹس کے ٹو، کے تھری وزیراعظم نواز شریف نے رکھا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اکتوبر سے کمی آنا شروع ہوگی جبکہ ستمبر آزمائش کا مہینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان بشری بی بی

عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے