شہباز شریف

وزیراعظم کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی پیشگی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے عید کی پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف کو عید کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں وزرائے اعظم نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق کویتی وزیراعظم نے شہباز شریف کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کویت اور پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے