شہباز شریف

وزیراعظم کا افواج پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون، عیدالفطر کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کرکے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی قیادت میں ہمارے جوان وطن دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے