شہباز شریف

وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوگی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن وامان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں پشاور دھماکے، کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے