شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے امداد کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے لیے 25 ،25 لاکھ امداد کے ساتھ ساتھ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی 5 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب آزادکشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس نے بھی اپنے دورہ پشاور کے دوران واقعے میں شہید ہونے والوں کے لیے فی کس اڑھائی لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی شہبازشریف

ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں اور نیک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے