بلاول بھٹو

وزیراعظم اکثریت کھو چکے، حکومت ختم ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ایوان میں اکثریت کھوچکے ہیں اور ان کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے، عزت کیساتھ استعفی دے کر انہیں گھر جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو بین الاقوامی سازش کے تحت سبوتاژ کیا، تین سال میں تبدیلی کے نام پر تباہی مچی ہوئی ہے، اسے شکست نظر آرہی ہے، کوئی راستہ بچنے کا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام عمران خان کا جھوٹ پہچان چکے ہیں، اس شخص نے ایک وعدہ پورا نہیں کیا اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ وزیراعظم نے کچھ دن پہلے بڑے جلسے کی ناکام کوشش کی، ان کو پارلیمان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے