وزیر اعظم

وزیر اعظم اور نیول آرمی چیف کی اہم ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف اور نیول آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دران وزیر اعظم شہباز شریف کی  نیول آرمی چیف سے پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری شاہراہوں کے تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ M-6 سکھر حیدر آباد موٹروے کراچی پشاور موٹروے کا اہم سیکشن ہے جس پر کام گزشتہ حکومت کی سست روی کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 306 کلومیٹر لمبا چھ رویہ موٹروے 15 انٹرچینجز کے ساتھ 6 اضلاع میں سے گزرے گا۔ موٹروے کے قیام سے سفر کا وقت کم ہونے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت اور پورے پاکستان سے برآمدات کی کراچی بندرگاہوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے