مرتضی سولنگی

وزیر اطلاعات کا گلگت بلتستان کو 50 سال کیلئے چین کو دینے پر غور کی خبر پر ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان کو 50 سال کیلئے چین کو دینے پر غور کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے سوشل میڈیا پر موجود گلگت بلتستان کے حوالے سے خبر کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر موجود خبر جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی توہین بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے