نواز شریف شہباز شریف

نوازشریف کی شہباز شریف کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت

لندن (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنز کو بھی استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،  جس کے دوران ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پرپارلیمنٹ اورہرفورم پر بھرپور مذمت کریں، چینی اسکینڈل میں میرا کوئی کردارہی نہیں ہے اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا جس پرشہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جوبھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے