عمران خان

نیب نے عمران خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

راولپنڈی (پاک صحافت) نیب نے القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے نہ عمران خان کا، ہم نے عدالت کو بتایا ساری رقم برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی ہے، القادر یونیورسٹی کی جو عمارت بنائی گئی وہ زمین پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

پلاننگ کمیشن کا موجودہ اسٹرکچر اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے