انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم نے حکومتی مشینری کے تمام سرکاری اور نجی غیرملکی دوروں پر پابندی لگادی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم نے حکومتی مشینری کے تمام سرکاری اور نجی غیرملکی دوروں پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک تمام وفاقی وزراء اور سرکاری بشمول منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کے ملازمین کے غیرملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تمام غیر ملکی دوروں کی سرکاری یا نجی اجازتیں فوری طور پر واپس لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ملکی دوروں کی تمام سرکاری یا نجی اجازتیں فوری طور پر واپس لے لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے