نثار کھوڑو

نگراں وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مسائل پر بات کی، اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہےہیں۔ نگراں وزیراعظم نے پی پی وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جائے گا۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کو ملاقات میں تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ کے کئی سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ کراچی میں کارکنوں کے قتل کے واقعات پر نگراں وزیراعظم کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عثمان ہنگورو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ لیاری سے ہمارے ایم پی اے علی محمد ہنگورو تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے