انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے سولہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے صدر کو سربراہ اجلاس کے کامیابی سے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سلامتی، دفاع اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ چند برس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے حالیہ آپریشنل ہونے سے اقتصادی تعاون تنظیم تجارتی معاہدے کو ہموار کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے