نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کے مشکور

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن 2024ء کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں پولیس، انتخابی عملے، میڈیا کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، یہ اہم موقع ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے۔

نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ اہم موقع پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ثبوت ہے، پاکستان کے عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے