انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کی دورہ چین پر ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کیا جہاں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پر اتفاق رائے کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اورومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔ چین کی سنکیانگ یونیورسٹی کے دورے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کی وجہ بھی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے موقع پر معروف تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں، وزیراعظم دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے