مسلم لیگ ن

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کے دور میں واپس آئے گا۔ محمد جمیل بنگیال

لاہور (پاک صحافت) محمد جمیل بنگیال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کے دور میں واپس آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد جمیل بنگیال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والے وقت میں پی ایم ایل این ملک پر حکومت کرے گی جبکہ پارٹی کے ہر دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کیں-

جمیل بنگیال کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام الناس کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا اور عوام کو ریلیف دیا، نواز شریف پاکستانیوں کی امیدوں کا محور ہیں، وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے روح رواں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا، کارکنان الیکشن کی بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دیں تا کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت سکے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے