عطا تارڑ

نوازشریف معاشی ترقی کا منصوبہ لے کر پاکستان آرہے۔ عطا تارڑ

راولپنڈی (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف معاشی ترقی کا منصوبہ لے کر پاکستان آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسوں پر ہماری اپیلیں عدالتوں میں موجود ہیں، حفاظتی ضمانت ہونے کے بعد اپیلوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا سبب اڈیالہ جیل میں بند ہے، ڈیڑھ سال پہلے حکومت اس لیے سنبھالی کہ ملک ڈیفالٹ نہ ہو، چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کا وقت ضائع کیا، نواز شریف نے پہلے بھی پاکستان کی خدمت کی اب بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور معاشی حالات کا ذمہ دار کون ہے، لاہور کا کل کا جلسہ اس بات کی گواہی ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے