بلاول بھٹو

نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

ساہیوال (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پرانی سیاست چاہیے تو شیر کو ووٹ دیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نئی قیادت کی ضرورت ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرنے کےلیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک بار پھر ساہیوال میں ہمارا استقبال کیا ہے، آپ کا شکر گزار ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کا دورہ کر رہا ہوں، کل ہم نے لاہور میں جلسہ سے خطاب کیا اور آج ساہیوال کے بھائی بہنوں کے پاس آیا ہوں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زردرای نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، ایک پاکستانی کو دوسرے سے لڑوایا جارہا ہے، ہم آپس میں تقسیم، لڑتے رہیں گے تو ملک مخالفین اسکو اپنے فائدہ کےلیے استعمال کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے