فائرنگ

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں نامعلوم افراد نے اے این پی کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما شیر خان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، مقتول کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کا تعلق اے این پی سے ہے۔

پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مقتول شیر خان کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، واقعہ سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے