یوسف رضا گیلانی

نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کا فارمولہ طے پانے کے بعد چیئرمین سینیٹ سے متعلق مشاورت شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لیے شہباز شریف اور صدر کےلیے آصف علی زرداری کا نام فائنل ہوگیا، اب سوال ہے کہ کون بنے گا نیا چیئرمین سینیٹ؟ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بارے میں مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں، انہیں سینیٹر منتخب ہوئے 3 سال ہوئے ہیں اور اتنی ہی مدت باقی رہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنی پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی نشست پر اُن کے صاحبزادے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ این اے 148 ملتان 1 سے یوسف رضا گیلانی67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک نے 67 ہزار 33 ووٹ لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے