مریم نواز

ن لیگ مہنگائی کی تب ذمہ دار ہوگی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ مہنگائی کی تب ذمہ دار ہوگی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے مگر یہ حکومت میری نہیں، مہنگائی کے حالات کی ذمہ داری (ن) لیگ پر نہیں ڈالی جاسکتی ہے۔ ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی پارٹی مصروفیات جاری ہیں، ان کی لاہورمیں پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے