عرفان صدیقی

میڈیا کو کسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ضرورت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن رہنما سینٹر عرفان صدیقی نے پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا، عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ میڈیا کو کسی ڈیولپمنٹ  اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آج میڈیا کو اس آزادی کی ضرورت ہے جو ہمارے آئین نے دے رکھی ہے۔ خیال رہے کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں   نے میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر دیا، جن میں اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور ایمنڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میڈیا سے متعلق سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھ دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی مہذب جمہوری معاشروں کا حسن ہے۔ عرفان صدیقی کے مطابق میڈیا سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے حکومتی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے