ماہرہ خان

مینار پاکستان واقعہ، اداکارہ ماہرہ خان کا شدید ردعمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خانے مینار پاکستان واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اُتر آتے ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دبئی میں فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسے جُرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف خاتون صحافی نے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے قانون کا تذکرہ کیا۔ خاتون صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا دبئی میں خواتین مغربی لباس میں نہیں گھومتیں؟ اور وہاں موجود کسی پاکستان مرد کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اُس خاتون کو گندی نظر سے دیکھے کیونکہ وہاں قانون پر فوری عملدرآمد ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ صحافی نے کہا کہ ’ہمارے یہاں 400 مردوں نے دن دہاڑے لڑکی کو جنسی ہراساں کیا، ویڈیو بنائی لیکن کسی نے نہیں روکا۔‘ خاتون صحافی کے اس بیان کو صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اُن کی حمایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے