وزیراعظم شہباز شریف

میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے