امتیاز شیخ

مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پی ٹی آئی کی عظیم کارکردگی ہے۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت پی ٹی آئی حکومت کی گزشتہ تین سال کی عظیم کارکردگی میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا آخری دور سمجھنے والے اپنی فکر کریں۔ پی ٹی آئی کا یہ پہلا اور آخری دور حکومت چل رہا ہے جبکہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پی ٹی آئی کی عظیم کارکردگی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے، وفاق اور ارسا سندھ کے کسانوں سے دشمنوں والا سلوک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام ترقیاتی اسکیمیں پیپلزپارٹی نے دی ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے تین سال میں سندھ میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے