مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات

کابل (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر افغانستان میں موجود ہیں، جہاں ان کے اور افغان امیر مولانا ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ افغانستان پر مولانا فضل الرحمن افغان قیادت کے متعدد افراد سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ وہ اتوار کو افغان حکومت کی دعوت پرکابل پہنچے تھے، جہاں انہوں نے افغانستان کے وزیراعظم ملا حسن اخوند اور نائب وزیراعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات کابل شہر سے باہر ہوئی ہے۔ ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا اور مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے اور خطے میں امن و امان لانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان سے روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمن نے بتایا تھا کہ وہ قندھار بھی جائیں گے جہاں ان کی افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوگی۔ خیال رہے کہ طالبان سربراہ غیرملکی رہنماؤں سے بہت کم ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے