مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کا اختر مینگل سے رابطہ، اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔ فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل نے دوران گفتگو ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں قائدین نے جلد اسلام آباد میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے