شیری رحمان

موسمیاتی تبدیلی ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے عالمی مقاصد کو حاصل کرنا ضروری ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے معاشی بحالی بھی بڑا ٹاسک ہے، موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مل بیٹھ کر بات کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، ایک جگہ پر بیٹھ کر ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے