امیرمقام

ملکی مسائل کا حل مسلم لیگ ن اور لیگی قیادت کے پاس ہے۔ امیرمقام

صوابی (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن اور اس کی اعلی قیادت کے پاس موجود ہے۔ ن لیگ ہی پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر امیرمقام نے صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد پی ٹی آئی اور عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے اور آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔ موجودہ حکومت سے نہ صرف سرکاری ملازمین، تاجر، ڈاکٹرز، عوام بلکہ خود پی ٹی آئی کے اپنے ورکرز بھی نالاں ہیں۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غریبوں کو ایک وقت کی روٹی ملنا بھی مشکل ہو تو عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا کیونکہ موجودہ حکومت آئے روز نہ صرف پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں دس دس روپے اضافہ کر رہی ہے بلکہ آٹا، چینی اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کر کے غریبوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے