محسن نقوی

ملکی سلامتی کیلیے کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کیلیے کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد بھی اپنے انجام کو پہنچے گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت نیکٹا ہیڈکوارٹرز میں دہشت گردی کے خلاف اجلاس منعقد ہوا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ ہفتے نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن لیں اور اس کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے