خواجہ سعد رفیق

ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت تو گزر ہی جاتا ہے مگر زخمی نہیں بھرتے۔ مذہب کسی کی جاگیر نہیں۔ کوئی کیسے فیصلہ کرسکتا ہے کہ کون جنت میں جائے گا اور کون جہنم میں۔ مذہب کے نام پر بے قصور لوگوں کو نشانہ بنانا صریح ظلم ہے۔ قرآن میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اللہ انہیں پسند نہیں کرتا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ملک میں برداشت اور رواداری کا حقیقی ماحول پیدا کریں۔ صبر و تحمل کے بغیر کوئی بھی ریاست برقرار رہ سکتی ہے نہ پنپ سکتی ہے۔ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ یہ دوئی ختم کرنا ہوگی۔ ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ہم ذہنی پس ماندگی کے باعث پستی کی دلدل سے نکل نہیں پارہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے