رضا ربانی

مغرب فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموش تماشائی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے فلسطین اسرائیل جنگ سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ اب مغرب کی منافقت بے نقاب ہو چکی ہے، مغرب فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ فلسطینی زندہ رہنے کا حق، وقار اور ایک ریاست چاہتے ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ قابض فوجیوں اور جارحیت کا دفاع کریں۔

واضح رہے کہ سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فورسز کو 200 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کرنے کی اجازت دی، انتہا پسند یروشلم اور الاقصیٰ کے میدان میں اشتعال انگیز مارچ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے گرجا گھروں پر بھی حملہ کیا،  اسرائیل فلسطین سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے