خواجہ سعد رفیق

مشکل وقت میں نواز ہی ملک کے کام آیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے جب بھی کسی میدان میں مشکل وقت آیا ہے تو نواز ہی ملک کے کام آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے محمد نواز کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے تشبیہہ دی ہے۔ انہوں نے محمد نواز کی تصویر پر بنی ایک میم شیئر کی، جس میں قومی کھلاڑی کی تصویر پر درج تھا کہ میں بھی نواز ہوں۔

اس میم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔ اس میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے