مریم نواز

مریم نواز کا جنیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا کامیاب آپریشن

جنیوا (پاک صحافت) نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا جنیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کردیا گیا ہے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کے گلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے