شہباز شریف

محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی آج بھی سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن کو استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے