شہباز شریف

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس بلالئے ہیں، حکومتی معاشی اور توانائی ٹیم کو حکام نے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر آج صبح بریفنگ دی گئی اور ملک میں لوڈشیڈنگ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کو بجٹ کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی جائے گی، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ، مراعات، ٹیکسز سمیت مہنگائی کنٹرول پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے