شہبازشریف

قیام امن کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس کے جوانوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے پاک فوج کے افسران و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جیز، سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کے لیے مامور افواجِ پاکستان، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے نام شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا، لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے