قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 23-2022ء ترامیم کیساتھ منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے فنانس بل 23-2022ء ایوان میں پیش کیا، قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کی بھی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایوان میں تحریک پیش کی، جس کے بعد ایوان نے فنانس بل 23-2022ء کی شق وار منظوری دے دی۔ وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم بھی منظور کرلی۔ اس حوالے سے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی صفر ہے، 50 روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے