کامل علی آغا

ق لیگ نے کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے فارغ کردیا

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق نے کامل علی آغا کو پارٹی کے عہدے اور رکنیت سے فارغ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل کامل علی آغا کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ کامل علی آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور بطور سینیٹر ممبر شپ بھی ختم کردی گئی ہے۔ کامل علی آغا کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرویز الہی کے حق میں فیصلہ کیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں پارٹی عہدے اور رکنیت دونوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے