حمزہ شہباز

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی، وزیر اعلٰی پنجاب کا سخت ایکشن

فیصل آباد (پاک صحافت) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے  سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور حقائق منظر عام پر لانے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے حمزہ شہباز نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خیال رہے کہ رہے کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوائی لینے آئی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشابہ بنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے