غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا، وزارتِ اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔ وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کے انخلا میں صرف 27 دن باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔ 31 اکتوبر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی مقیموں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے 17 لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا بہت بڑا چیلنج ہو گا۔ اس موقع  پر میزبان نے  پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں داخلے کے لیے اب صرف پاسپورٹ اور ویزہ ہی قانونی دستاویز تصور کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے