مریم نواز

عوام کی خدمت میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی۔ ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، باقی سب نا اہل ثابت ہوئے ہیں، اب ایک بار پھر ملک کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے نوازشریف وطن واپس آ رہے ہیں۔ نواز شریف وطن واپس آ کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل بھی ساتھ لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو ایک ہی شخص نواز شریف نے ختم کیا، نوازشریف وزیراعظم تھے تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گئے تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے بھی نکل گئے۔ عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے