رانا ثناء اللہ

عوام ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ حکومت سے کب جان چھڑاؤ گے؟ رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ  ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ حکومت سے کب جان چھڑاؤ گے؟ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیاسی انتقام اور گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ عدم اعتماد پربات چل رہی ہے ، حکومت کے پاس عوام کی بہتری کا کوئی پلان نہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بہت سے ارکان حکومت پرعدم اعتماد کرنے کو تیار ہیں ، اپوزیشن سنجیدہ ہے، نااہل ٹولے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس صرف سیاسی انتقام کا پلان ہے ، حکومت نے سیاسی انتقام اورگالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، عوامی دباؤ صرف ہم پرنہیں، حکومتی ارکان پربھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے