شہباز شریف

عمران نیازی ملک دشمن عناصر کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اس وقت ملک دشمن عناصر کی زبان بول رہے ہیں، فارن ایجنٹ کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں نئی سطحوں کو چھو رہی ہیں۔ جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے، اب وہ مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑا چھالنے اور زہریلے الزامات میں ملوث ہورہے ہیں۔ آئین اور قانون کے مطابق اس سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے