انوار الحق کاکڑ

عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔ نگران وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔ شفاف الیکشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف یا جیل کاٹنے والے سینکڑوں پارٹی ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ پی ٹی آئی کو جیتنے سے روکنے کےلیے انتخابات میں فوج کی دھاندلی کی بات بیہودہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے قریبی تعلق کی بات سیاست کا حصہ ہے اس پر توجہ نہیں دیتا، فوج اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلق بہت ہموار، کھلا اور شفاف ہے۔ ہمیں سول ملٹری تعلقات کے چیلنج کا سامنا رہتا ہے، جس سے انکار نہیں، سول ملٹری تعلقات کے چیلنجز کی مختلف وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے