عطا تارڑ

عمران خان کو ریلیف اور لاڈلے پن کی عادت پڑ چکی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ریلیف اور لاڈلے پن کی عادت پڑ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے جیل میں لگا اے سی اتار دوں گا، اب خود چوری کی ہے جواب تو دینا ہوگا۔ ایک جج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، اس جج نے آپ سے چوری کا پوچھا، توشہ خانہ کے تحفوں کا ہی تو پوچھا تھا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے تحفوں کو بلیک مارکیٹ میں بیچا گیا، ان تحفوں کو گوشواروں میں ظاہر کیوں نہیں کیا گیا، چوری پر قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا۔ کچھ لوگوں کو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر سے متعلق سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی، کیا سفیر کو کہا جاتا کہ ہم آپ کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ سائفر معاملے پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسکول

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول دھماکے سے اڑا دیا گیا

جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر گرلز اسکول کو نا معلوم افرد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے