عطا تارڑ

عمران خان کو جیل بھرو تحریک کا غلط مطلب بتایا گیا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کو جیل بھرو تحریک کا غلط مطلب بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے سوال پوچھا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو کسی نے جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے