خورشید شاہ

عمران خان کو استعفوں پر پچھتاوا ہوا ہوگا۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسمبلیوں سے استعفوں پر پچھتاوا ہوا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور سکھر سینٹرل جیل میں ہیں، انہیں عید پر کھانا بھیجوں گا، آج موقع ہے مل بیٹھنے سے مسئلہ حل ہو تاکہ ملک مسائل سے نکلے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود آئین سے بڑھ کر 90 دن سے 105 دن کا اسپیس دیا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ملک اور قوم کی سلامتی ہو، ملک میں معاشی اور ریاستی بحران ہے اللہ تعالی مسائل حل کرے۔ تمام امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو استعفوں پر پچھتاوا ہوگا، ماضی میں بھی یہی کہا تھا آج یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے