شیری رحمان

عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کررہے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کرگئے تھے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوئی ہو وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے۔ عمران خان کا پاکستان، افغانستان خارجی امور اور دہشت گردی متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خطے کے سیکیورٹی معاملات اور تاریخ کا اتنا ہی علم ہے جتنا ان کو جرمنی اور جاپان کی جغرافیہ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے